Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025
ہفتہ ، 28 جون ، 2025 | Saturday , June   28, 2025

قطر میں اقامہ دائمہ پر اپوزیشن نالاں

ریاض ... قطر کے حکمراں خاندان کے رکن اور اپوزیشن رہنما سلطان بن سحیم نے قطر میں مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ دائمہ کا قانون جاری کرنے پر امیر قطر پر کڑی نکتہ چینی کی۔ابن سحیم نے اس فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر کے حکمراں مغربی ممالک کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ریاست کی خودمختاری ،ملک کی آبادی کے نظام اور عوام کے مفادات پر تیشہ زنی کررہے ہیں۔ اس فیصلے سے قطر کی آبادی کا نظام تہہ و بالا ہوجائیگا۔
 

شیئر: