Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جیمزاینڈرسن ہند ٹیسٹ میں563وکٹوں کا ہدف حاصل کرلینگے

 
لندن: سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ نے کہا ہے کہ جب انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں میری زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے اس کے بعد کسی دوسرے فاسٹ بولر کیلئے اینڈرسن کے ریکارڈ تک پہنچنا بہت مشکل ہو گا۔ میگراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور فاسٹ بولر زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 563 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن اب ان کے اس ریکارڈ کو جیمز اینڈرسن نے ہدف بنا رکھاہے اور انہیں یہ سنگ میل عبور کرنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ توقع ہے کہ وہ ہندکے خلاف جاری پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں میگراتھ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔میگراتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے پر مجھے فخر ہے لیکن جب اینڈرسن میرے ریکارڈ کو عبور کریں گے یہ بھی میرے لئے باعث فخر لمحہ ہو گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اینڈرسن اس اعزاز کے حقدار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینڈرسن دونوں طریقوں سے گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میرے خیال میں اس کے علاوہ صرف وسیم اکرم کو اس کی مہارت تھی۔ ہر بولر اس قابل نہیں ہوتا۔ 
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں

شیئر: