Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر 60 چالان ، 44 دکانوں کو نوٹس جاری

ریاض.... وزارت محنت کی ذیلی تفتیشی ٹیموں نے سعودائزیشن کی خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں میں 60 چالان جبکہ 44 دکانوں کو انتباہی نوٹس جاری کئے ۔ وزارت محنت کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل یوسف السیالی نے بتایا کہ مملکت کے مختلف شہروں میں سعودائزیشن کے قانون پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ۔ وزارت کی تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں میں اچانک دورے کر رہی ہیں تاکہ خلاف ورزی کا خاتمہ کیاجاسکے ۔ وزارت کی اولین ترجیح مملکت میں سعودی شہریوں کو بہترروزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ مقامی سطح پر بے روزگاری کا خاتمہ کیاجاسکے ۔ اس ضمن میں وزارت کی جانب سے مختلف علاقوں میں متعدد تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اچانک مارکیٹوں کا دورہ کرتی ہیں ۔ وزارت محنت کی جانب سے موبائل سیکٹر کو گزشتہ برس سے مکمل طور پر سعودیوں کےلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ دیگر شعبوں میں بھی مرحلہ وار سعودائزیشن کی گئی تاکہ مقامی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روز گار کے مواقع میسر آسکیں ۔ 
 

شیئر: