Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

نجران پر داغے جانےوالا میزائل فضا میں تباہ

ریاض.... سعودی ائیر فورس نے نجران کی جانب داغے جانے والے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔ یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے یمنی حدود سے نجران کی جانب بلاسٹک میزائل داغا تھا جسے سعودی شاہی فضائیہ نے اینٹی میزائل سسٹم کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔ میزائل کو شہری آبادی تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ 
 

شیئر: