Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

مصری عدالت نے اخوان کے 68 ارکان کو سزائے موت کا حکم سنادیا

ریاض....مصر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے 68 افراد کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ۔ مصری اخبار "الیوم السابع"کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میںاخوان کے اہم رہنماﺅں کے خلاف بغاوت اور عوام کو اکسانے کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات کی سماعت کی گئی جس میں 739 ملزموں میں سے 68 پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف سزائے موت کا حکم صادر کر دیا ۔ سزائے موت پانے والوں میں اخوان المسلین کے اہم رہنماءجن میں صفوت حجازی ، محمد البلتاجی ، عصام العریان ، عبدالرحمان البر ، طارق الزمر ، عصام ماجد ، عبدالرحمان کے علاوہ مصری سابق صدر کے بیٹے اسامہ محمد مرسی بھی شامل ہیں ۔ ان کےخلاف الزام تھا کہ انہو ںنے مصر کے معروف اسکوائر رابعہ میں احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں عوام کو حکومت کے خلاف اکسایا اور جلاﺅ گھیراﺅکے علاوہ حکومتی املاک کو نقصان پہنچایا اور بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ۔ 
 

شیئر: