اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ا پوزیشن آج تک یہ نہیں بتا سکی کہ دھاندلی کہاں ہوئی اور کس چیز کی تحقیقات کی جائے۔ دھاندلی کے الزامات پر اپوزیشن سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ سی پیک سے متعلق جو بھی وعدے کئے انہیں پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا انتقامی کارروائیوں سے متعلق الزام حیران کن ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت گردشی قرضوں کے حوالے سے معاملہ حل کرنے جارہی ہے ۔ گیس ، بجلی اور کھاد کی قیمتوں مےں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ملک کی کشتی ساحل پر لانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ ن لیگ کی حکومت نے گیس ، بجلی اور کھاد کے شعبوں کا بیڑاغرق کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چندہ مانگتے ہیں تو عوام کو یقین ہوتا ہے۔ ان کا دیا گیا پیسہ درست جگہ استعمال ہوگا۔ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کا پیسہ ڈیمز کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔ اگر اپوزیشن ڈیمز فنڈکےلئے چندہ مانگے تو کوئی نہیں دے گا۔ عوام وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرکے چندہ دیتے ہیں۔ہمارا خیال تھا کہ اپوزیشن تنقید کرنے کے بجائے ڈیمز فنڈ میں رقم دے گی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال نے کبھی 30سے 35سال سے کم کی پالیسی نہیں دی۔
مزید پڑھیں:کابینہ میں توسیع، 4نئے وزراءحلف اٹھائیں گے