Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکیں گے ،اسد عمر

اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشتگردوں کی مالی معاونت رکے گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ کا نیا دور شروع ہو گا اور بین الاقوامی معیار قائم ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا جائے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو چیلنج کرنے کی بجائے بہترین موقع تصور کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پومپیو کا دورہ پاکستان لاحاصل

شیئر: