زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ کیس مضبوط ہے ،شیخ رشید
اسلام آباد...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چین کو سی پیک کے ساتھ پاکستان میں درخت لگانے کا بھی معاہدہ کرنا چاہیے۔ بہت جلد ریلوے میں وائے فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے۔ شیخ رشید نے اسلام آباد کے مار گلہ یلوے اسٹیشن پر پودا لگایا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شجر کاری کررہے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 84ہزار پودے لگا چکے۔ ریلوے کے ہر ڈویژن کے ہیڈ کواٹر میں چار چار نرسریاں کھول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ریلوے میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی ۔ اس حوالے سے زیرو ٹالرنس ہوگی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے میں بہتری لاکر اسے آگے لے جارہے ہیں۔ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ راولپنڈی سے لاہور کا ٹرین کا سفر ساڑھے تین گھنٹے ہوجائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ اصل میں سی پیک ریلوے میں آج تھا بعد میں سی پیک میں ندی نالوں کو ڈال دیا گیا ۔کوئی بھی سی پیک اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک ٹریک کے ارد گرد 7کروڑ بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل جاتی۔ ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ ملک سے لوٹا ہوا پیسہ جو باہر ملکوں میں پڑا ہے وہ قوم کا واپس لائیں گے۔ آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کا مضبوط کیس ہے۔