Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

وزیراعظم نے ایک اور ٹاسک فورس بنادی

 اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے فاٹا اور پاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے مشکلات کے جائزہ اورمعاونت کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دیدی ۔وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹاسک فورس کے کنوینر وزیراعظم کے مشیربرائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب ہونگے دیگراراکین میں گورنر خیبرپختونخوا،، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا،، جی ایچ کیو کے ایم او ڈائریکٹوریٹ کے نمائندے،11کور پشاور کے نمائندے اور حبیب اللہ خان شامل ہیں۔ ٹاسک فورس کے سیکرٹری کے طور پر سیکرٹری سیفران فرائض سرانجام دیں گے۔
مزیدپڑھیں:بجٹ میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ
 

شیئر: