Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

لالہ اور نسوار نہ کھائے

راولپنڈی ... جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو کیمرے نے نسوار کھاتے ہوئے پکڑ لیا۔شاہد آفریدی ریٹائرمنٹ سے پہلے عمدہ بیٹنگ پر مذاقاً نسوار کھانے کی بات کرتے تھے مگر معلوم نہیں تھا کہ شاہد آفریدی حقیقی زندگی میں نسوار استعمال کرتے ہیں۔ جی ایچ کیو کی تقریب کے دوران شاہد آفریدی نے بڑے آرام سے نسوار کی مطلوبہ مقدار چٹکی میں لی پھر موقع دیکھ کر آرام سے لبوں کے نیچے دبا لی مگر کیمرے نے ان کی ’چوری‘ پکڑ لی۔ تمام پاکستانیوں کو معلوم ہو گیا کہ لالہ بھی نسوار کھاتے ہیں۔

شیئر: