4شعبوں میں سعودائزیشن کا نفاذ منگل سے ہوگا
جدہ ...وزارت محنت و سماجی بہبود نے 4 تجارتی شعبوں میں سامان فروخت کرنے کا کام سعودیوں کیلئے مختص کردیا۔ وزار ت نے فی خلاف ورزی 20ہزار ریال جرمانہ بھی مقرر کردیا ہے۔ اگر کسی تجارتی مرکز یا دکان میں سعودیوں کیلئے مخصوص اسامی پر کوئی غیر ملکی کام کرتا ہوا پایا جائیگا تو فی غیر ملکی کارکن تجارتی مرکز پر 20ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ وزارت محنت نے سعودیوں کیلئے مخصوص چاروں شعبوں میں ایک برس تک غیر ملکی مدیر کی تقرری کی مشروط اجازت دیدی۔ شرط یہ ہے کہ دکان یا تجارتی مرکز میں کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 10سے کم نہ ہو۔ سعودائزیشن پر عملدرآمد منگل سے شروع ہوگا۔