Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

  اسلام آباد...قومی بچت کی اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھادی گئی۔ادارہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ 75 فیصد کااضافہ کیا گیا ۔ ڈیفنس سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب نو اعشاریہ صفر نو فیصد ہوگئی ۔بہبود اورپنشن سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ ہواہے۔ بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ میں اعشاریہ آٹھ صفر فیصد کا اضافہ کیا گیا ۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پرشرح منافع اب سات اعشاریہ چھ صفر فیصد ہوگی۔سیونگ اکاونٹ کی منافع میں ایک فیصداضافہ ہوا ہے۔ اب سیونگ اکاو¿نٹ پرشرح منافع چھ فیصدہوگئی ۔ اعلان کردہ منافع کی شرح کااطلاق نئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

شیئر: