Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

مجلس اتحاد المسلمین کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کا  سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ درخواست میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ یہ صرف مسلمانوں کے مسئلہ کو اٹھاتی ہے اور مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرتی ہے۔ شیوسینا کی تلنگانہ یونٹ کے صدر نے دائر درخواست میں مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن19 جون 2014کوآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، تلنگانہ کو ریاستی سطح کی پارٹی کی منظوری کو منسوخ کردے۔درخواست گزار تروپتی نرسنگھ مراری نے دعوی کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے قواعد و ضوابط سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں اور جمہوریت کے روح کے منافی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -رافیل معاہدہ سے متعلق درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے

شیئر: