Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

روی شاستری اور اداکارہ نمرت کور کی قربتیں !

ممبئی:ہندوستانی کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری اور بالی وڈ اداکارہ نمرت کور کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں۔ہندوستانی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات ہیں۔ دونوں کے درمیان 2015 ءمیں جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے ایک کار متعارف کرائے جانے کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد دونوں میں نزدیکیاں ہوئیں ۔ گزشتہ 2 سال کے درمیان متعدد مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا۔ اداکارہ نمرت کور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو افواہیں قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ خبریں فکشن سے زیادہ کچھ نہیں۔نمرت کور نے لکھا کہ حقائق کے بغیر فکشن کو شائع کرنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب روی شاستری نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔واضح رہے کہ روی شاستری کی سابق اہلیہ بھی بالی وڈ کی اداکارہ امرتا سنگھ تھیں ۔ان کے آپسی اختلافات انتہائی درجے پر پہنچنے کے بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

شیئر: