Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025

حج و عمرہ نظام کا نیا ڈھانچہ جلد جاری ہوگا، مشاط

مکہ مکرمہ ...نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے واضح کیا ہے کہ انکی وزارت حج اور عمرے نظام کا نیا ڈھانچہ تیار کریگی۔ معلمین کے اداروں کی بھی تنظیم نو ہوگی۔ نجی ادارو ںکو حج و عمرہ انتظامات میں حصہ لینے کا موقع دیا جائیگا۔ یہ کام جلد مکمل کرلیا جائیگا۔ مشاط نے یہ بھی بتایا کہ معلمین کے 6اداروں کی مجالس انتظامیہ کے انتخابات ملتوی نہیں کئے جائیں گے۔ مقررہ وقت پر ہونگے۔ طواف ، زمزم سمیت تمام اداروںمیں کام کرنے والی خواتین رکنیت حاصل کرسکتی ہیں۔ اس سلسلے میں مرد و زن کے درمیان کوئی امتیاز نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حج و عمرہ نئی کمپنیو ںو ادارو ںکے اجازت نامے نئے سال کے آغاز پر جاری ہونگے۔
 

شیئر: