Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کوشش ہوگی لوگوں کے تن پر کپڑا اور چھت ہو، عارف علوی

اسلام آباد.... تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران سب سے رابطے رہے۔ ووٹ لینے ہر جگہ گیا، جو آئین کہتا ہے وہی میری ترجیحات ہونگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں واضح اکثریت سے کامیاب ہونگا۔، تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سارے ووٹ مجھے ہی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی لوگوں کے تن پر کپڑا اور سر پر چھت ہو۔ انصاف اور روزی ملے۔ انہوں نے کہا کہ خاموش اور غیر متحرک صدر نہیں بننا چاہتا۔

شیئر: