Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ن لیگ کا پھر اعتز از کی حمایت سے انکار

اسلام آباد.... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے بطور صدارتی امیدوار دستبردار ہونے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ میں مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کا امیدوار ہوں تنہا یہ فیصلہ نہیں کرسکتا اگر آپ شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کو منالیں تو میں دستبردار ہوجاﺅنگا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان آج شب مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بھی ملاقات کرینگے اور شہباز شریف کے سامنے یہ معاملہ رکھیں گے اور مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کو حتمی جواب دینگے۔ ن لیگ نے پھر اعتزاز احسن کی حمایت سے انکار کردیا۔
 

شیئر: