Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اسمگلنگ، ہنڈی کی روک تھام کیلئے قوانین سخت کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد..... وزیراعظم عمران خان نے اسمگلنگ، ہنڈی اور حوالہ کی روک تھام کے قوانین کوموثر بنانے کے لئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ۔ کمیٹی ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہنڈی اورا سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، شہریار آفریدی، ڈاکٹر عشرت حسین ا ور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سیکرٹری کامرس اور ایف بی آر کے حکام نے غیر قانونی ترسیلات سے ہونے والے نقصان پر بریفنگ دی ۔ اس اجلاس میں اسمگلنگ ، ہنڈی اور حوالہ کی روک تھام کےلئے قوانین کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ جس میں ایف بی آر کسٹم،اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ کمیٹی قوانین سے متعلق سفارشات مرتب کر کے رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی۔
 

شیئر: