Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شفاء الطائف میں غیر قانونی بیکری سربمہر

طائف.... طائف میونسپلٹی کے ماتحت الشفاءبلدیہ نے صحت ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک بیکری کو سربمہر کردیا۔ بلدیہ کے انسپکٹرز نے ریستورانوں ، مطابخ ، کھانے پینے کی اشیاءفروخت کرنے والی دکانیں، بیکریوں اور بوفیہ جات پر 55 سے زیادہ چھاپے مارے تھے۔ ایک بیکری میں صفائی کا معیار ناقص پائے جانے پر اسے بند کردیا گیا۔ جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔ بلدیہ کے عہدیدار نے عاجل ویب سائٹ کو بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاءسے تعلق رکھنے والے تما م مراکز پر صبح و شام چھاپے مارے جائیں گے۔ کارکنان کے ہیلتھ کارڈ بھی چیک ہونگے۔ 
 
 

شیئر: