ریاض ....ایک افریقی چرواہا اپنے معمر کفیل کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے صحراءمیں چھوڑ کر چلتا بنا۔ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ وڈیو میں کفیل اور چرواہے کے درمیان گفتگو بھی سنائی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ چرواہا کفیل کی سخت روی کے باعث فرار نہیں ہوپارہا تھا۔ چرواہا احتجاج کررہا تھا کہ کفیل نے اسے نہ تو تنخواہ دی اور نہ ہی گاڑی سے متعلق اپنا وعدہ پورا کیا۔ معمر کفیل چرواہے کی خوشامد کرتا رہا کہ وہ اسے آزاد کردے اور اس کے پیسے چھین کر نہ لے جائے۔ غیر ملکی ،کفیل کی اپیلیں سن کر ان سنی کرتا رہا اور اسے لوہے کے کھونٹے سے باندھ کر چلتا بنا۔ غیر ملکی کا کہناتھا کہ اگر اس نے کفیل کو آزا کردیا تو وہ اسے اپنی گاڑی سے روند ڈالے گا۔