پیر 3ستمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ ایران کو راضی کرنے کیلئے اپنے عوام کا مستقبل داﺅ پر نہیں لگاسکتے، عراقی وزیراعظم
٭ ادلب پر حملے کیلئے شام کی سرکاری افواج قیادت کے احکام کی منتظر
٭ اسرائیل، اردن، فلسطین کنفیڈریشن کے حق میں ہوں ، فلسطینی صدر محمود عباس
٭ مغربی طرابلس میں فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی حامی فوج لشکر انداز، سیکڑوں قیدی فرار ہوگئے
٭ صعدہ کے واقعہ سے متعلق عرب اتحاد برائے یمن تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے خیر مقدم
٭ ایران کے اصلاح پسند رہنما مہدی کروبی نے علی خامنہ ای کے جبر سے ٹکر لینے کی اپیل کردی
٭ لبنان کے سب سے بڑے دریا کی آلودگی نے ملک کی 5فیصد آبادی کے لئے کینسر کا خطرہ پیدا کردیا
٭ اکثر عرب ممالک میں نیا تعلیمی سال شروع، خانہ جنگیاں اور قدرتی آفات مشکلات پیدا کررہی ہیں
٭ بصرہ میں عوامی غصہ بڑھتا جارہا ہے، مظاہرین نے ایران کیساتھ راہداری بند کردی
٭ ”عرب بہار” کے پیدا کردہ خلا کا سیاسی اسلام کی علمبردار تحریکوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا، مصری صدر
٭٭٭٭٭٭٭٭