Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دمام: پبلک پراسیکیوشن کی عمارت میں آگ

دمام...یہاں پبلک پراسیکیوشن کی عمارت میں ہیبتناک آتشزدگی نے پورے علاقے میں ہلچل پیدا کردی۔ عمارت سے اٹھنے والے شعلے اور پھر دھویں کے بادل آسمان سے با تیں کررہے تھے۔ میلوں دور سے نظر آرہے تھے۔ شہری دفاع کی ٹیموں کے شانہ بشانہ آرامکو کے ہیلی کاپٹروں نے بھی آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ پبلک پراسیکیوشن نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کے نقصانات محدود ہیں۔ کوئی بھی فائل نذر آتش نہیں ہوئی۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت تمام فائلیں محفوظ ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ دفتر میں پیر کو کام معمول کے مطابق ہوگا۔ اس قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی اسکیمیں پہلے ہی سے تیار ہیں۔ آگ لگنے میں کسی واردات کا کوئی شبہ نظر نہیں آتا۔ بالائی منزل کے ایئر کنڈیشن سسٹم سے آگ کی شروعات ہوئی تھی۔ اصلاح و مرمت کا فقدان اسکا باعث تھا۔ ایسا اتفاقی طورپر ہوگیا وگرنہ مقررہ نظام الاوقات کے مطابق اصلاح و مرمت کی جاتی رہتی ہے۔ شہری دفاع کے ترجمان عبدالہادی الشہرانی نے بتایا کہ اتوار کو دوپہر 2بجے آگ لگی تھی۔ دفتر 2 ٹاورز پر مشتمل ہے۔ 9سے زیادہ منزلیں ہیں۔ آگ پر قابوپالیا گیا۔ عمارت دمام کے الضباب محلے میں واقع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ نئی عمارت کے مغربی حصے میں لگی تھی۔ 6ماہ قبل ہی اس کا افتتاح عمل میں آیا تھا۔

شیئر: