Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

وزیراعظم نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

ہری پور ...وزیراعظم عمران خان نے ہری پورمیں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔ شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شجرکاری مہم ہماری زندگی و موت کی جنگ ہے اور اگر درخت نہ لگائے تو پاکستان ریگستان بن جائے گا۔ انہونے کہا کہ پورے ملک میں 10 ارب درخت لگانا ہیں۔ شہروں، جنگلات اور خالی علاقوں میں شجرکاری مہم چلائیں گے۔درخت لگانے سے بارشیں ہونگی۔ اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے مضامین شامل کئے جائیں گے۔
 
 

شیئر: