Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

60ہزار تارکین کی جگہ سعودیوں کی تقرری ناگزیر

ریاض ...رکن شوریٰ ڈاکٹر سعید المالکی نے واضح کیا ہے کہ وزارت صحت اور جامعات میں 60ہزار غیر ملکی ملازم ہیں۔ جامعات اور وزارت صحت کے ماتحت اداروں میں سعودائزیشن کی اشد ضرورت ہے۔ سعودی نوجوان ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوںکا مظاہرہ کرنے کے مشتاق ہیں۔ المالکی نے کہا کہ غیر ملکیوں پر ہمیشہ کیلئے انحصار کرنا کسی طور درست نہیں۔ ایسے عالم میں جبکہ ہمارے یہاں سعودی ڈگری یافتہ اچھی خاصی تعداد میں ہیں،غیر ملکیوں کو تعینات کئے رکھنا اور سعودیوں کو خدمت کا موقع نہ دینا درست نہیں۔ سعودی پورے عزم اور ولولے کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں وطن عزیز کی خدمت کیلئے مستعد ہیں۔
 

شیئر: