Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ملک بھر میں درخت لگانے کا پروگرام

اسلام آباد... خیبرپختونخوا کے بلین ٹری سونامی کی طرز پر ملک بھر میں درخت لگانے کا پروگرام وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر آج سے شروع ہوگیا جس کے تحت ملک بھر میں” پلانٹ فار پاکستان “ کے پہلے مرحلے میں اسلام آباداور صوبائی دارالخلافوں میں 15لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مفت پودے فراہم کریں گی۔ مفت پودوں کیلئے بڑے شہروںمیں کلیکشن پوائنٹ بھی بنائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آئندہ 5سال میں 10ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے۔
 
 

شیئر: