Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

جدہ : حجاج کی کورنیش میں دلچسپی

جدہ.... مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام فریضہ کی ادائیگی کے بعد کورنیش کی سیر کر نے پہنچ رہے ہیں ۔ حجاج کرام جدہ کے معروف ساحل پر یادگاری تصاویر بنا نے کے علاوہ کورنیش کے خوبصورت مناظر سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ انڈونیشی حجاج کی بڑی تعداد کورنیش پر بنی معروف مسجد الرحمہ میں لازمی آتے ہیں ۔ مذکورہ مسجد اس طرح تعمیر کی گئی ہے کہ اس کے ستون پانی میں ہیں جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی شہرت کی حامل ہے ۔ حجاج کا کہنا تھا کہ مملکت آنے سے قبل ان افراد نے جو مملکت آچکے تھے نے کہا تھا کہ وہ الرحمہ مسجد ضرور جائیں اس لئے ہم یہاں آئے ہیں ۔ حجاج کا کہنا تھا کہ مناسک حج کی ادائیگی بخیر و خوبی مکمل ہو گئی انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ 

شیئر: