Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر نوجوان نےایڈمن پر پستول تان دی

گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔گرینو ویسٹ کے بسرکھ علاقے کے ملک سچھی گاؤںکا رہنے والانوجوان ایک واٹس ایپ گروپ سے منسلک ہوگیا۔ ایڈمن نے اسے جب گروپ  سے خارج کیا تو اس نے فون پر گالم گلوچ شروع کردی اور پھرطیش میں آکر گروپ ایڈمن پر پستول تان دی۔ اس کی اطلاع جیسے ہی ایڈمن کے گروپ والوں کو ملی تو انہو ں نے نوجوان کے ساتھ جم کر مارپیٹ شروع کردی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپوں کو تھانے لے آئی اور لڑائی جھگڑا کرنے کے معاملے میں رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- -- - -حکومت کی جانب سے 95قوانین منسوخ

شیئر: