Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پینا سونک کا یورپین ہیڈ کوارٹر لندن سے ہالینڈ منتقل

ٹوکیو ۔۔۔جاپانی الیکٹرانک ساز کمپنی پینا سونک نے اپنا یورپین صدر دفتر لندن سے ہالینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جمعرات کو  پیناسونک کی ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا یورپین ہیڈ کوارٹر  ہالینڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیناسونک رواں سال اکتوبر میں لندن کے نواح سے ایمسٹرڈم منتقل ہو جائیگا۔پینا سونک کے یورپین ہیڈ کوارٹر میں اسٹاف کی تعداد20 سے 30 افراد پر مشتمل ہے جن میں سے آڈیٹنگ اور فنانشل آپریشنز کے 10 سے 20 ملازمین  ایمسٹرڈم منتقل کئے جائیں گے۔

شیئر: