Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

رونالڈو کی بائیسکل کک یوئیفا گول آف دی سیزن قرار

 
میلان: کرسٹیانو رونالڈو کی یووینٹس کے خلاف بائیسکل کک کو یوئیفا گول آف دی سیزن قرار دے دیا گیا۔ انھوں نے یہ گول اپنے پہلے کلب رئیل میڈرڈ کی جانب سے اپنے نئے کلب یووینٹس کیخلاف چیمیپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں کیا تھا۔ ان کے اس گول کو 11 دیگر گول کی نامزدگیوں میں سب سے زیادہ ووٹ ملے۔33 سالہ پرتگالی اسٹار نے ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس لمحے کو کبھی نہیں بھول پاوں گا۔خاص طور پر شائقین کا ردعمل ناقابل فراموش تھا انتہائی خوشگوار تھا۔ 

شیئر: