Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پنجاب کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ کیلئے خفیہ مانیٹرنگ سیل

لاہور۔۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک خفیہ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم کئے گئے خفیہ مانیٹرنگ سیل کا براہ راست رابطہ وزیراعظم سے ہوگا سیل کتنے افراد پر مشتمل ہے اور سیل میں کون کون لوگ شامل ہیں اس بارے میں ماسوائے وزیراعظم عمران خان کے پاکستان تحریک انصاف کا کوئی رہنماء یا رکن قومی یا پنجاب اسمبلی نہیں جانتا یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کا خفیہ مانیٹرنگ سیل تمام صوبائی وزراء کی کارکردگی کو مانیٹر کریگااور ہر ماہ اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کریگا ۔

شیئر: