Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عمران خان کی جی ایچ کیو آمد

اسلام آباد....وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔بیرونی دفاعی امور پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کا جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے استقبال کیا۔ وفاقی وزرا، خارجہ، دفاع، اطلاعات، خزانہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔ اعلیٰ فوجی حکام نے وزیراعظم کو خطے کی سکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل اور ایل او سی کے متعلق بھی بریف کیا گیا۔

شیئر: