Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

خلیج عدن میں اسلحہ سے بھری کشتی پکڑی گئی

ریاض...امریکی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے خلیج عدن میں اسلحہ سے بھری کشتی پکڑ لی۔کلاشنکوف سمیت مختلف قسم کے اسلحہ کشتی پر لدے ہوئے تھے۔امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کشتی بادبانی تھی اور اس پر کسی بھی ملک کا پرچم نہیں تھا۔ خلیج عدن پوری دنیا میں سامان لیجانے والے جہازوں کی گزر گاہ کے حوالے سے مصروف ترین مانی جاتی ہے۔ یہ یورپ کوایشیا اور مشرق وسطیٰ سے جوڑے ہوئے ہے۔
 
 

شیئر: