Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گریٹر نوئیڈا میں مسافروں سے بھری بس الٹ گئی، ایک ہلاک

    نئی دہلی - -- -  -دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا میں دادری ٹول پلازہ پر ریاستی ٹرانسپورٹ کی بس اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکرسڑک کے کنارے کھیت میں جاکر الٹ گئی۔بس میں 50مسافر سوارتھے جن میں سے 8شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مسافروں کو بس سے باہر نکالنے کی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ایک مسافرراستے میں دم توڑ گیا جبکہ دیگر کا علاج جاری ہے۔معمولی طور پر زخمی ہونیوالے مسافروں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا۔ مسافروں نے بتایا کہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا اور اچانک اس پر نیند کا غلبہ طاری ہوگیا جس سے حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بہن کو جائداد میں حصہ نہ دینے کیلئے باپ کی آنکھ نکال لی

شیئر: