Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بارسلونا کا محمد صالح سے معاہدے کا امکان

 
  لندن : بارسلونا کلب نے نامور فارورڈ محمد صالح سے معاہدے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ معاہدہ طے پانے کی صورت میں انہیں 250 ملین پاونڈ کی رقم ادا کی جائے گی۔ مصر کی قومی ٹیم کے کپتان محمد صالح کا شمار موجودہ دور کے نامور اسٹرائیکرز میں ہوتا ہے جنہوں نے چند برسوں کے دوران خود کو فٹبال کا ایک بہترین کھلاڑی ثابت کیا ہے۔ روس میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ میں مصر کی ٹیم پہلے ہی راونڈ سے باہر ہو گئی تھی جس کے باعث محمد صالح اپنی بھرپور صلاحیتوں کامظاہرہ نہیںکرسکے تھے۔ معاہدہ طے پانے کی صورت میں انہیں لیونل میسی اور سواریز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ 

شیئر: