Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

عمران سے کوئی عہدہ نہیں لوں گا ،وسیم اکرم

لاہور:عمران خان دوست ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ وزیر اعظم بن گئے ہیں تو دوستی کے ناتے پی سی بی میں کوئی عہدہ لوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کہتے ہیں دوستی کے نام پر عہدہ لیا تو نیا پاکستان کیسے بنے گا؟ انہوں نے بتایا کہ ایشیا کرکٹ کپ میں کوئی آسان حریف نہیں، مقابلہ سخت ہو گا۔ لاہور میں ذیابیطس کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کسی عہدے کا خواہشمند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احسان مانی کی بطور چیئرمین پی سی بی میں تقرری بورڈ کیلئے بہتر ثابت ہو گی۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ہر مقابلہ سخت ہو گا اور خصوصاً روایتی حریف ہند سے دلچسپ اور خوبصورت کرکٹ کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

شیئر: