جازان ...یہاں سیکیورٹی گشتی فورس نے اے ٹی ایم سے 2لاکھ رریال نکالنے والے 2عربوں کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے دوسروں کے 145اے ٹی ایم کارڈز کی مدد سے مذکورہ رقم نکالی تھی۔ گشتی فورس کے اہلکاروں کو بینک کے پاس کھڑی ہوئی ایک گاڑی پر شبہ ہوا۔ انہوں نے قریب سے دیکھا 2غیر ملکی اے ٹی ایم سے بار بار رقم نکال رہے ہیں۔ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ انکے قبضے سے 225600ریال برآمد ہوئے۔