حائل میں حادثہ، ڈرائیور خاتون زخمی، سہیلی ہلاک
حائل... حائل میں زبردست ٹریفک حادثے میں گاڑی کی ڈرائیور خاتون زخمی جبکہ اس کے ہمراہ بیٹھی ہوئی سہیلی ہلاک ہوگئی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ الخطہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر ہوگئی تھی۔ ان میں سے ایک کی ڈرائیو رخاتون تھی۔ وہ زخمی ہوگئی جبکہ اسکی سہیلی خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ اس کی حالت نازک ہے۔اسپتال میں زیر علاج ہے۔ موقع پر موجود مقامی شہریوں نے گاڑی سے لاش نکالنے میں شہری دفاع کے اہلکارو ںکی مدد کی۔