Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

درست آئی میک اپ سے بنائیں آنکھیں پرکشش اور نمایاں

 
میک اپ  میں سب سے زیادہ اہمیت   آنکھوں کے میک اپ کی ہے .  آنکھوں کا میک اپ جس قدر عمدہ طریقے سے کیا جائے گا  چہرہ اتنا ہی پر کشش اور  آنکھیں اتنی ہی نمایاں ہوگی .  آنکھوں کے میک اپ کے لیے جو جو چیزیں استعمال  ہوتی ہیں  ان میں آئی برو پینسل ،  آئی لائنر ، آئی شیڈو اور مسکارا شامل ہیں .  آئی برو پینسل ہمیشہ اس  رنگ کی استعمال کرنی چاہیے  جس رنگ کے آئی برو کے بال ہوں .  آئی لائنر کا استعمال آنکھوں کی بناوٹ کو   نمایاں کرنے اور انہیں خوبصورت بنانے کے لیے  کیا جاتا ہے .  ہلکے رنگ کا لائنر زیادہ اچھا تاثر دیتا ہے . خصوصا جن  خواتین کے سیاہ حلقے نمایاں ہوں انہیں  گہرے رنگ کا لائنر بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے .  آئی شیڈو کا استعمال ہمیشہ تقریب کی مناسبت سے کرنا چاپیے .  اگر تقریب سادہ سی ہو یا دن کی ہو تو   اس کے لیے  لازمی ہے کہ ہلکے آئی شیڈو کا انتخاب کیا جائے . جبکہ آئی شیڈو کے گہرے رنگ  رات کی تقریب کے لیے موزوں ہوتے ہیں  .  خواتین چاہتی ہیں کہ ایسا مسکارا استعمال کریں  جس سے انکی پلکیں گھنی اور لمبی نظر آئیں .  لہذا اگر آپ کا رنگ صاف ہے تو براؤن مسکارا    بھی آپ پر اچھا لگے گا .   لیکن اگر آپ کا رنگ سانولا ہے تو  آپ سیاہ رنگ کامسکارا استعمال کریں .  اس طرح آپ کی آنکھیں نمایاں اور  پر کشش دکھائی دیں گی .  لائنر اور مسکارا ہمیشہ واٹر پروف استعمال کریں .
 

شیئر: