Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

ریستوران جانے پر لڑکیاں گاڑی پارک کرائینگی

جدہ ... جدہ ایوان صنعت و تجارت کے ماتحت ”الضیافہ“ کمیٹی نے لڑکیوں کو روزگار دینے کیلئے ایک نئی اسکیم کا اعلان کردیا۔ آئندہ جدہ کے ریستورانوں میں جانے والوں کی گاڑیاں لڑکیاں پارک کرائیں گی۔ الضیافہ کمیٹی کے سربراہ عادل مکی نے مکہ اخبار سے گفتگو میں بتایا کہ نئی سروس سے دونوں کا فائدہ ہوگا۔ گاہکوں کا بھی کہ انکی گاڑیوں کی حفاظت ہوگی اور لڑکیوں کو اسکی بدولت روزگار مل جائیگا۔کساد بازاری کے باعث دسیوں ریستوران بند ہورہے ہیں۔عملے کی لاگت بڑھ رہی ہے۔ نئی اسکیم سے صورتحال بدل جائیگی۔
 

شیئر: