Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حاجی کے وزن کے بقدر محنتانہ

مکہ مکرمہ .... ان دنوں مکہ مکرمہ میں تارکین وطن وہیل چیئر کے ذریعے حجاج کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاکر روزی روٹی کا سامان پیدا کررہے ہیں۔ پاکستانی شہری مختار نے جمرات سے عزیزیہ حاجی کو وہیل چیئر پر لاکر اچھے خاصے پیسے کمائے۔ 34سالہ مختار کا کہنا ہے کہ میں نے فی حاجی 100ریال سے 500ریال تک وصول کئے۔ مختار نے یہ بھی بتایا کہ وہ محنتانہ حاجی کے حجم اور مٹاپے کو دیکھ کر متعین کرتا رہا ہے۔ مکہ کی سڑکوں پر ان دنوں ایک طرف تو وہیل چیئر اور دوسری جانب موٹر سائیکلوں کے ذریعے حجاج کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کا رواج عام دیکھا جارہا ہے۔
 

شیئر: