Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025
پیر ، 21 جولائی ، 2025 | Monday , July   21, 2025

عمران سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد.... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی سلامتی صورتحال اور سرحدوں کی حفاظت پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے وزیراعظم عمران خان کو دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن پر بریف کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔وزیراعظم نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں،جن کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
 
 

شیئر: