نواز شریف کی جیل سے باہر چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی
اسلام آباد.... سا بق وزیر اعظم نواز شریف کی جیل سے باہر چائے پینے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں وقفے کے دوران نواز شریف کیلئے چائے منگوائی گئی ۔(ن )لیگ کے رہنما ناصر بٹ نواز شریف کیلئے چائے لیکر آئے۔نواز شریف اور لیگی رہنما چائے پینے کیلئے کمرہ عدالت سے اے ٹی سی اسٹاف روم کی جانب گئے تاکہ بیٹھ کر چائے پی سکےں مگر ا سٹاف روم میں مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے نواز شریف اور لیگی رہنما واپس آگئے۔ کمرہ عدالت میں نواز شریف نے چائے پینے کیلئے وکیل سے بات کی تو وکیل نے کمرہ عدالت کے ڈسپلن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کمرہ عدالت میں چائے پینے کی اجازت نہیں ہے جس پر نواز شریف کی جیل سے باہر چائے پینے کی حسرت ہی رہی۔