Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا بم ناکارہ بنادیا گیا

فرینکفرٹ .... جرمنی کے شہر لڈوگ شیفن میں کھدائی کے دوران ملنے والا دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا 1100 پاﺅنڈ وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا۔ بم کو ناکارہ بنانے سے قبل بم ملنے والی جگہ کے گرد ایک کلومیٹر کے دائرے میں مقیم ساڑھے 18ہزار افراد کو ان کے گھروں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ یہ لوگ صبح آٹھ بجے سے سہ پہر دو بجے تک گھروں سے باہر رہے۔ یہ بم امریکی فضائیہ کی طرف سے گرایا گیا تھا۔
 

شیئر: