گاڑی الٹ گئی، ایک خاندان کے 5افراد زخمی
باحہ...باحہ میں سعودی ہلال احمر کے ترجمان عماد الزہرانی نے بتایا کہ یہاں فحص دوری سے قبل گاڑی الٹ جانے پر ایک ہی خاندان کے5افراد زخمی ہوگئے۔ 3کی حالت نازک ہے۔ انہیں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد کنگ فہد اسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا گیا۔2کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔