Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

غیر ملکی 10لاکھ ریال کا غبن کرکے فرار

دمام .... جدہ میں تعلیمی مشاورتی ایجنسی نے سعودی عرب میں مقیم ایک عرب ملازم کے لاپتہ ہوجانے کی رپورٹ درج کرادی۔ ایجنسی نے شکایت کی ہے کہ عرب ملازم ایجنسی سے 10 لاکھ ریال کا غبن کرکے فرار ہوا ہے۔ مکہ اخبار کے مطابق ایجنسی کی مالک خاتون کا کہنا ہے کہ 3ہفتے سے عرب ملازم رابطہ منقطع کئے ہوئے ہے۔ اس نے موسم گرما کے دوران برطانیہ میں انگریزی سیکھنے کیلئے سعودی طلباءسے فیسیں حاصل کی تھیں۔ یہ ساری رقم لیکر فرار ہوگیا ہے۔
 

شیئر: