Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

امریکی سینیٹر جان میک کین چل بسے

واشنگٹن.... امریکی سیاست دان اور سابق صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین 81 برس کی عمر میں چل بسے۔ان کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میک کین کے فوت ہونے کے وقت ان کے خاندان کے افراد ان کے ہمراہ تھے۔ان کے دماغ میں جولائی 2017ءمیں رسولی کی تشخیص ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ علاج کروا رہے تھے۔میک کین 6 بار سینیٹر رہے اور رپبلکن پارٹی کی طرف سے 2008ءمیں باراک اوباما کے مقابلے پر صدارتی انتخاب لڑا لیکن ناکام ہو گئے۔
 

شیئر: