وزیر قانون فروغ نسیم مشرف کی وکالت سے دستبردار
کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر اور وفاقی وزیر قانون برسٹر فروغ نسیم سابق صدر پرویز مشرف کی وکالت سے دستبردار ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ وزارت قانون کا قلمدان سنبھالنے کے ساتھ کیس سے دستبردار ہوگیا۔ اپنے سابق موکل پرویز مشرف کو اس سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ فروغ نسیم اس کیس میں احمد رضا قصوری کے بعد مشرف کی وکالت کررہے تھے۔