Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شیر کویت کی سڑکوں پر

کویت ۔۔۔۔کویت کے کبد علاقے میں شیر کی چہل قدمی نے مقامی باشندوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑادی۔ کویتی جریدے الانبا ء نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شیر کو گاڑیوں کے آس پاس گھومتے ہوئے دیکھ کر ٹریفک جام ہوگیا۔ راہگیروں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ محکمہ زراعت نے اپنے اہلکاروں کی مدد سے مفرور شیر کو قابو کرکے چڑیا گھر پہنچا دیا۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ شیر کسی مقامی شہری کا ہے اب اس کی تلاش جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر شیر کی وڈیو کلپ وائرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں:- - - -بیشہ روڈ پر حادثہ،ایک خاندان کے 18زخمی ،2جاں بحق

شیئر: