Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

صدارتی انتخاب،کاغذات نامزدگی پیر سے جمع ہونگے

  اسلام آباد...آئندہ صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی پیر کواسلام آباد ،لاہور،کراچی،پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسران کو جمع کرائے جائیں گے۔ریٹرننگ افسران بدھ کو صبح 10 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔ امیدوار اس سے اگلے دن12 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ سینیٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان 4ستمبرکو نئے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد اور لاہور' کراچی' پشاور اور کوئٹہ میں متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح10 بجے شروع ہوگی جو سہ پہر 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ تحریک انصا ف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کو میدان میں لائی ہے ۔مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مشترکہ امیدوار لانے کے لئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتمی فیصلہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان روادار متوازن اور لبرل ملک

شیئر: