Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

عید پر نئے کپڑے نہ دلانے پر لڑکی نے خودکشی کر لی

    حیدرآباد - - -  بقرعید کے موقع پرنئے کپڑے نہ دلانے پرایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتورکے پرشانت نگرمیں پیش آیا۔ مقامی 18 سالہ سمیہ گریجویشن کی طالبہ تھی۔ عید کیلئے وہ اپنی والدہ سے نئے کپڑوں کی فرمائش کررہی تھی۔لڑکی کا باپ مکان میں موجود نہیں تھا ۔ماں نے اسے یقین دلایا کہ والد کے آنے کے بعد اس کے کپڑوں کا انتظام کیا جائے گا۔ اسی مسئلہ پردونوں میں جھگڑا ہوا اورلڑکی نے پھانسی لے لی۔ ٹو ٹاون پولیس نے کیس درج کرلیا۔لڑکی کا باپ لاری ڈرائیور ہے اور اس کی د وبیٹیاں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرالا : سیلاب سے تباہ شدہ مکان دیکھ کر خود کشی کرلی

شیئر: